پی ایس ایل9 کے میچز کہاں ہوں گے؟

پی ایس ایل9 کے میچز کہاں ہوں گے؟
پی ایس ایل9 کے میچز کہاں ہوں گے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز پاکستان میں کروائے جانے کا امکان ہے جس کی افتتاحی تقریب لاہور جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی کی جانب سے چار وینیوز کو فائنل کرلیا گیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

وینیوز کے ناموں پر فرنچائز نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فروری میں سرد موسم اور دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 9 سے 18 فروری کے درمیان متوقع ہے اور پلئیر ڈرافٹ رواں ماہ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -