ایف سی بلوچستان  اور محکمہ کسٹمز کی کارروائیاں،ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ ناکام

ایف سی بلوچستان  اور محکمہ کسٹمز کی کارروائیاں،ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ ناکام
ایف سی بلوچستان  اور محکمہ کسٹمز کی کارروائیاں،ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کسٹمز اور دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد سمگلنگ کی متعدد کارروائیاں  کیں جن کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  انسدادِ سمگلنگ کی چھ  کارروائیوں کے دوران بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیے گئے جس دوران 11 ہزار 1 سو کلوگرام چینی، 30 ہزار کلوگرام یوریا کھاد اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔ضبط شدہ آشیاء میں سگریٹس، گٹکا، کپڑا، ٹائرز، گاڑیوں کا آئل و دیگر اشیاء بھی شامل تھیں جنکی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

سمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر سمگل کر رہے تھے۔ تمام اشیاء ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئیں۔ لکپاس پر انہی سمگلرز کی جانب سے اب روڈ بلاک کردیا گیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انکی پکڑی گئی اشیاء کو واپس کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بسوں کو چیک کیا تو اس میں بڑی مقدار میں چینی، یوریا کھاد اور دیگر ممنوعہ اشیاء پکڑی گئیں۔سمگلرز اور ان کے ہمدرد اب روڈ بلاک کرکے اس سمگلنگ کو بچانا چاہتے ہیں، ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام  کیلئے مؤثر کارروائیاں مستقبل میں جاری رہیں گی۔