پنجاب بھر میں یوریا کھاد کا بحران

پنجاب بھر میں یوریا کھاد کا بحران
پنجاب بھر میں یوریا کھاد کا بحران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا،3 ہزار 750 روپے کی کھاد کی بوری 5 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیلر اور ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت کا جواز بنا کر کھاد کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ نگران وزیرِ صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کر دی ہے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔حکومت نے درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کر دیے ہیں۔

وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ 20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پر پہنچنا شروع ہوں گے۔