عمران خان اپنے کئے گئے گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں,پرویز خٹک
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کئے گئے گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
نوشہرہ کے علاقے جبہ خٹک میں انتخابی جلسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے سوا کچھ نہیں،عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے،نو مئی کے منصوبہ ساز ملک اور اداروں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے،چوروں کو اور نہیں عوام پر مسلط کرسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت قبل از وقت ختم نہ کی جاتی تو خیبرپختونخوا پنجاب کے مقابلے میں ہوتا،نوازشریف،زرداری اور مولانا چلے ہوئے کارتوس ہیں،عوام ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں،اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں،نوشہرہ کے عوام کے مسائل حل کئے ،عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔