بگ بیش لیگ میں خراب پچ کی وجہ سے جاری میچ منسوخ کرنا پڑ گیا

بگ بیش لیگ میں خراب پچ کی وجہ سے جاری میچ منسوخ کرنا پڑ گیا
بگ بیش لیگ میں خراب پچ کی وجہ سے جاری میچ منسوخ کرنا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں خراب پچ کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا۔اتوارکو بگ بیش لیگ میں میلبرن رینی گیڈز اور پرتھ اسکورچرز کی ٹیمیں جیلونگ کے سائمنڈز اسٹیڈیم میں مد مقابل تھیں لیکن میچ ساتویں اوور میں ہی ختم کر دیا گیا۔

خراب پچ کی وجہ سے جب میچ ختم کیا گیا تو اس وقت پرتھ اسکورچرز نے 6.5 اوورز میں 2 وکٹ پر 30 رنز بنائے تھے۔میچ سے قبل آسٹریلی شپر جیلونگ میں مسلسل بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے پچ خراب ہوئی اور میچ پورا نہ ہوسکا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچ ری شیڈول نہیں ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

مزید :

کھیل -