جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام علامہ اقبال پولو کپ 2023ء ٹیم پلاٹینم ہومز نے جیت لیا

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام علامہ اقبال پولو کپ 2023ء ٹیم پلاٹینم ہومز نے ...
 جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام علامہ اقبال پولو کپ 2023ء ٹیم پلاٹینم ہومز نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام آٹھ گول ٹورنامنٹ چوتھا علامہ اقبال پولو کپ 2023ء ٹیم ڈائمنڈ پینٹس /پلاٹینم ہومز نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو کو آدھے گول ہینڈی کیپ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل  محمد عاطف بن اکرم تھے۔ اس موقع پر کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبرزفیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈائمنڈ پینٹس /پلاٹینم ہومز اور ایف جی /دین پولو کی ٹیموں کے درمیان میچ بہت ہی زبردست رہا۔ چاروں چکروں تک ٹیمیں اوپر نیچے ہوتی رہیں۔ ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے پہلے دو چکر اچھا کھیل پیش کر لیڈ لی مگر تیسرے اور چوتھے چکرڈائمنڈ پینٹس /ایف جی دین پولو کی ٹیم نے باؤنس بیک کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /پلاٹینم ہومز کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے سات خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔  ایف جی /دین پولو کی طرف سے خوان کروز پی پی نے پانچ گول، بلال حئی نے دو اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس نے باڑیز پولو ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے تمام چھ گول سکور کیے جبکہ باڑیز کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے تین اور میصعم حیدر نے ایک گول سکور کیا۔فائنل کی بہترین گھوڑی ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کی گھوڑی پی می کو دیا گیا۔۔ اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائمنڈ پینٹس ٹیم کے کپتان میر حذیفہ احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم نے زبردست محنت کی اور اختتامی لحات میں شاندار کھیل پیش کرکے یہ ٹورنامنٹ جیتا۔

مزید :

کھیل -