سعودی خاتون کو تیزاب پلا کر ہلاک کرنے والی غیرملکی خاتون کو سزائے موت

سعودی خاتون کو تیزاب پلا کر ہلاک کرنے والی غیرملکی خاتون کو سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ریاض ریجن کے حکام نے سعودی خاتون کے قتل کے جرم میں ایک غیر ملکی خاتون اور ایک سعودی خاتون کے قتل کیس میں مقامی شہری کو سزائے موت دی ہے۔  

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جار ی کردہ بیان میں کہا کہ ’گھانا کی ایک خاتون تاباتو عیسی نے سعودی خاتون عائشہ بنت سلیمان الشعیفانی کو تیزاب پلایا جس سے وہ ہلاک ہوگئی‘۔پوچھ گچھ کے بعد گھانا کی خاتون پر فرد جرم عائد  کرکےکیس سپیشل کورٹ بھیج دیا گیا تھا۔عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر غیر ملکی خاتون کو موت کی سزا سنا ئی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اورپھر سپریم کورٹ نے کی تھی۔ 
ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کیا جسے اتوار کو نافذ کردیا گیا۔  

مزید :

عرب دنیا -