سوار محمد حسین شہید ( نشان حیدر ) کی 53ویں برسی ،پاکستان کی مسلح افواج کا خراج عقیدت

Dec 10, 2024 | 12:01 AM


راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے سپاہی سوار محمد حسین شہید ( نشان حیدر ) کی 53ویں برسی پر  انہیں خراج عقیدت  پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق1971 ءمیں آج کے دن ظفروال شکر گڑھ سیکٹر پر پاک، بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرأت  کا مظاہرہ کیا اور  ایک بہادر سپاہی ہونے کا فرض نبھایا ۔سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکوں کی شناخت کی اور بغیر ریکائل رائفلز کے عملے کو ہدایت دے کر دشمن کے 16 ٹینکوں کو تباہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس بہادری کے عمل کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی  ان سینے پر اور فرض کی ادائیگی میں انہوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سوار محمد حسین شہید کی برسی مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانیوں کا لازوال ثبوت ہے۔آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو عزت دیں اور ان سے تحریک لیں، جن کی بہادری اور قوم کے لیے لگن فخر کا باعث ہے۔ پاکستان کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

مزیدخبریں