سیالکوٹ: تمام تر کوششوں کے باوجود ٹریفک پولیس وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ نہ مہیا کر سکی،DSP مبشر قادر کا ہیلمٹ کیلئے خصوصی ٹیم لاہور روانہ کرنے کا اعلان
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ حاصل نہ کرسکی جس کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک مبشر قادر نے خصوصی ٹیم لاہور بھیجنے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈی اپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ادھیڑ عمر آدمی کو پولیس روکتی ہے کیونکہ اس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوتا۔ اس دوران وہ شخص کہتا ہے کہ کوئی بھی ہیلمٹ اس کے سر پر پورا نہیں آتا۔ تجربے کے طور پر اس نے ڈی ایس پی کے سامنے ہیلمٹ پہن کر دکھایا اور وہ واقعی اس کے سر پر فٹ نہیں بیٹھا۔ ڈی ایس پی مبشر قادر نے وعدہ کیا کہ وہ ان کے سائز کا ہیلمٹ مہیا کروا کر دیں گے۔
اب سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وائرل چاچا سلیم بٹ کو اوپن فیس ہیلمٹ پہنے دکھایا گیا ہے۔ ڈی ایس پی مبشر قادر نے بتایا کہ اگرچہ سلیم بٹ کو ہیلمٹ تو پہنا دیا گیا ہےلیکن وہ ابھی بھی تنگ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ہیلمٹ کے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیں گے جو لاہور جائے گی۔ وہاں میکلوڈ روڈ کی مارکیٹ ست سلیم بٹ کے سائز کا ہیلمٹ منگوا کر انہیں دیا جائے گا۔
@ctpsialkot ٹریفک پولیس سیالکوٹ#foryoupageofficiall #viraltiktokvideo #foryou #vial #viraltiktok
♬ original sound - SialkoT Traffic Police Offical
