بریڈ فورڈ میں وزیراعظم کو پاکستانی صحافیوں سے ’بچانے ‘ کی کوشش

بریڈ فورڈ میں وزیراعظم کو پاکستانی صحافیوں سے ’بچانے ‘ کی کوشش
بریڈ فورڈ میں وزیراعظم کو پاکستانی صحافیوں سے ’بچانے ‘ کی کوشش

  

  بریڈ فورڈ( مرزا نعیم الرحمان سے)پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں سفارتی حلقے انہیں پاکستانی صحافیوں سے دور رکھ رہے ہیں ۔ وزیراعظم کے بریڈ فورڈ پہنچنے پر بھی چند مخصوص اور من پسند صحافیوں کے سوا باقی تمام صحافیوں کو وزیر اعظم سے دور رکھا گیا ہے ۔ بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی گئی ۔ دوسری جانب پریس قونصلر کی طرف سے مخصوص صحافیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیرعظم برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی آئندہ الیکشن کے حوالے سے حکومتی کارکردگی اور کس سیاسی جماعت کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے نیز آئندہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیز اپنے ملک میں کس قسم کی تبدیلی کے خوہاں ہیں ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -