منڈی بہاوالدین سے ماں اور چاربچوں کی لاشیں برآمد،کبوتر بازملزم گرفتار

منڈی بہاوالدین سے ماں اور چاربچوں کی لاشیں برآمد،کبوتر بازملزم گرفتار
منڈی بہاوالدین سے ماں اور چاربچوں کی لاشیں برآمد،کبوتر بازملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅالدین(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے میںفائرنگ کر کے ماں اور چاربچوں کو قتل کردیاگیا جبکہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق لسوڑی کلاں میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ مرنے والوں میں آسیہ بی بی، اس کی 17 سالہ بیٹی ثناء، 15 سالہ حنا، 18 سالہ بیٹا مزمل حسین اورسات سالہ بیٹا علی شامل ہیں جبکہ بچوں کا باپ افتخار احمد بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس نے قتل کے مبینہ ملزم اکیس سالہ عثمان کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق اہل خانہ نے ملزم کو کبوتر پالنے سے منع کیاتھا۔