کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں باپ بیٹا اور دوبھائی جاں بحق

کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں باپ بیٹا اور دوبھائی جاں بحق
کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں باپ بیٹا اور دوبھائی جاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے باپ بیٹا اور دو بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دو الگ الگ اپارٹمنٹس کی چوکیداری کرنے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ،مقتولین کی شناخت گل فراز اور عقیل زر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے ،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اُدھراورنگی ٹاﺅن کے علاقے رئیس امروہی سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے جنہیںعباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔دنیانیوز کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

مزید :

کراچی -