دلہن کی طرح سجی سرخ بسوں کا افتتاح،مختلف ممالک کے سفارتکار اورپنجاب کے حکمران بسوں میں سوار،ہر بس سٹاپ پر ثقافتی شو

دلہن کی طرح سجی سرخ بسوں کا افتتاح،مختلف ممالک کے سفارتکار اورپنجاب کے ...
دلہن کی طرح سجی سرخ بسوں کا افتتاح،مختلف ممالک کے سفارتکار اورپنجاب کے حکمران بسوں میں سوار،ہر بس سٹاپ پر ثقافتی شو

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے میٹروبس منصوبے کا افتتاح ہوگیاہے جس کے بعد افتتاحی تقریب کے شرکاءنے نشر کالونی سے گجومتہ اور پھر شاہدرہ تک کا سفر کیا ۔ پہلی تین بسوں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور مختلف ممالک کے سفیر اور حکام سفر کررہے ہیں ۔چوتھی بس میں بزنس مین ، پانچویں میں پاکستان کے اراکین اسمبلی ، چھٹی میں میڈیا اور ساتویں بس میں تقریب میں شریک عام شہری سوار ہیں ۔ دلہن کی طرح سجی سرخ بسیں گجومتہ سے شاہدرہ تک ستائیس کلومیٹر کا سفرطے کریں گی ۔ پاکستان اور ترکی کے پرچموں سے سجے روٹ کے ہر بس سٹاپ پر ثقافتی شو جاری ہیں ، شرکاءنے ہاتھوں میں دونوں ممالک کے جھنڈے لیے ہوئے ہیں ۔سڑک پر شہریوں کی کثیر تعداد امڈ آئی جوسرخ بسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کررہے ہیں جبکہ پہلی بس میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب ترک نائب وزیراعظم کا ہاتھ تھامے لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں ۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ اِس بس منصوبے سے پنجاب میں معاشرتی تفریق ختم کرنے میں مدد ملے گی ، اِسی بس میں فیکٹری میں کام کرنیوالا کارکن بھی سفر کرے گااور اپنا وقت بچانے کے لیے فیکٹری کا مالک بھی جبکہ یہ ”خادم “بھی آپ اِسی بس میں دیکھیں گے ۔ اُنہوں نے تمام لوگوں خصوصا ً ترکی کے عوام اور حکمرانوں کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنیوالے کارکنان کیلئے تین کروڑ روپے انعام اور دعوت کا اعلان کیا ۔

مزید :

لاہور -Headlines -