پاکستانی پولیس کے انوکھے کارنامے ۔ ۔۔

پاکستانی پولیس کے انوکھے کارنامے ۔ ۔۔
پاکستانی پولیس کے انوکھے کارنامے ۔ ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوباڑو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی پولیس کے کارنامے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور ایسا اکثر سننے میں آتاہے کہ کسی ملزم کی عدم گرفتاری پر اُس کے قریبی عزیز کو حراست میں لے لیاجاتاہے تاکہ ملزم گرفتاری دیدے لیکن اوباڑو میں پولیس اغواءکاروں کے مویشی تھانے لے آئی ۔پولیس کے مطابق اوباڑو سے چند روز قبل اغوا ہونے والے ایک شخص کی بازیابی کے لئے چنالی چاچڑ، گوٹھ نصیر دھوند اور گوٹھ بہار میں ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ ملزمان نہ ملنے پر پولیس اہلکار گھروں پر موجود بھیڑ بکریاں اٹھالئے جو چوکی کموں شہید میں رکھے ہوئے ہیں۔نجی چینل کے ذرائع کے مطابق مویشیوں کو مال خانے منتقل کرنے کے بجائے پولیس اہلکار مبینہ طور پر انہیں فروخت کررہے ہیں کیونکہ اُن جانوروں کو زندہ رکھنے کے لیے خورک پانی کی بھی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -