پنجاب حکومت نے سینئر پرتشددکرنیوالے ڈاکٹروں کی بحالی کا مطالبہ مسترد کردیا

پنجاب حکومت نے سینئر پرتشددکرنیوالے ڈاکٹروں کی بحالی کا مطالبہ مسترد کردیا
پنجاب حکومت نے سینئر پرتشددکرنیوالے ڈاکٹروں کی بحالی کا مطالبہ مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سینئرز پر تشدد کرنے والے برطرف ڈاکٹروں کی بحالی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔مسیحاو¿ں کو تڑپتے مریضوں پر ترس نہ آیا۔گنگارام ہسپتال لاہور میں چھے گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔حکومتی ٹیم نے گوجرانوالہ میں سینئرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے برطرف ڈاکٹروں کو بحال کرنے سے انکار کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔حکومتی ٹیم کا کہنا تھا کہ برطرف ڈاکٹروں کو اکیڈمک کونسل اور پرنسپلز کی سفارشات پر ہی بحال کیا سکتا ہے۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کئے جاسکتے۔

مزید :

لاہور -