الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں:فنگشنل لیگ کا مطالبہ

الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں:فنگشنل لیگ کا مطالبہ
الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں:فنگشنل لیگ کا مطالبہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فنکشنل لیگ سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیرپگاڑا نے کہا کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم اچھے انسان ہیں لیکن ان کو کام کرنے نہیں دیا جارہا۔اب حالات ایسے نہیں کہ الیکشن کو ملتوی کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں اس لیئے الیکشن کا ماحول بنا۔ان کاکہناتھاکہ نواز شریف جب بھی آنا چاہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ پیرپگارانے کہانئے صوبوں کی ضرورت نہیں، بہالپور صوبے کو نوٹیفکیشن کے ذریعے بھی بحال کیا جاسکتا تھا۔

مزید :

کراچی -