سوئس عدالتوں سے’ خلاصی‘ ہوگئی : زرداری کو نائیک کی بریفنگ

سوئس عدالتوں سے’ خلاصی‘ ہوگئی : زرداری کو نائیک کی بریفنگ
سوئس عدالتوں سے’ خلاصی‘ ہوگئی : زرداری کو نائیک کی بریفنگ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے صدر آصف زرداری کو سوئس حکام کی جانب سے لکھے گئے خط پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سوئس حکام کی جانب سے لکھے گئے خط میں صدارتی استثنیٰ کو تسلیم کیا گیا ہے جبکہ کرپشن کیسز کھولنے کا مقررہ وقت بھی ختم ہوچکا ہے اور سوئس حکام کا خط حکومتی موقف تسلیم کرنے کا اعتراف ہے۔۔ صدر زرداری نے لاہور میں ثمینہ خالد گھرکی ظہرانے میں بھی شرکت کی اس موقع پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ثمینہ خالد گھرکی کی طرف سے لاہور کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں سفیان خالد گھرکی کو لاہور سے الیکشن لڑانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ظہرانے کے بعد ثمینہ خالد گھرکی نے میڈیا کو بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتوں سے کارکنوں کا اعتماد بڑھے گا، سفیان خالد گھرکی کو این اے 130 سے الیکشن لڑوانے کا حتمی فیصلہ پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -