گورو کی پھانسی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال

گورو کی پھانسی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال
گورو کی پھانسی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال

  

سری نگر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ملزم افضل گرو کی پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی ۔ مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاو¿ن کرکے بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے افضل گرو کی پھانسی کے بعد سے ہی زبردست احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا۔ مقبوضہ کشمیر میں افضل گروکی پھانسی کے خلاف چار روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ہڑتال کے دوران کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے اورکشمیری عوام کی بڑی تعداد بھارتی حکومت اورفوج کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔احتجاجی مظاہروں میں طلبا، وکلا، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشامل ہیں۔اس موقع پر بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔

مزید :

انسانی حقوق -