امریکہ ،کینیڈا اور اٹلی سمےت کئی ےورپی ممالک میں برفانی طوفان سے زندگی مفلوج

امریکہ ،کینیڈا اور اٹلی سمےت کئی ےورپی ممالک میں برفانی طوفان سے زندگی ...

  

 واشنگٹن (آئی اےن پی) امریکہ ،کینیڈا ، اٹلی سمےت کئی ےورپی ممالک میں برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے،خراب موسم کے باعث امرےکہ کی کئی رےاستوں مےں سےنکڑوں پروازےں معطل جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگےا۔غےر ملکی مےڈےا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے کئی علاقے بھی سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

حکام نے سیلابی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر شمالی فرانس کے رہائشیوں کو بھی بد ترین سیلاب کا سامنا ہے۔ تیز ہوا?ں اور بارش کی وجہ سے علاقے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اٹلی میں برف باری نے کئی علاقوں کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا۔ کینیڈا اور جاپان میں بھی شدید برف باری کے باعث نظام زندگی معطل ہوگیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -