مقبوضہ کشمیر:حریت رہنماﺅں کی گرفتاری کی مذمت

مقبوضہ کشمیر:حریت رہنماﺅں کی گرفتاری کی مذمت

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںو کشمیرنیشنل فرنٹ نے حریت رہنماﺅں شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان ، مشتاق الاسلام ، محمد یوسف نقاش، شبیر احمد ڈار اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتوکی گرفتاری کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض انتظامیہ حریت رہنماﺅں اور کارکنوںکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر ان کی مبنی بر حق آواز کو ہرگز دبا نہیںسکتی۔

انہوںنے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ مقبوضہ علاقے میںجمہوری سرگرمیوں پر پابندی عائد کر کے نئی دلی کے اپنے آقاﺅں کو خوش کرناچاہتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پر امن آزادی پسند رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلا ف ہر قدم پر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور قابض انتظامیہ جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز کمزرو نہیں کر سکتے اور انکی جد وجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور وہ بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کر لیںگے۔

مزید :

عالمی منظر -