گوئٹے مالا میں ایک گھر پر فائرنگ‘ ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

گوئٹے مالا میں ایک گھر پر فائرنگ‘ ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

  

گوئٹے مالا(آن لائن) گوئٹے مالا میں ایک گھر پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ شمالی گوئٹے مالا میں اس وقت پیش آیا جب دو مسلح افراد نے اچانک ایک گھر پر حملہ کردیا اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر جبکہ ایک شخص ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد ہیلی کاپٹروں پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی قتل کی وجوہات معلوم ہوسکی ہیں تاہم سرکاری حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کے سمگلروں کی ہوسکتی ہے۔۔

مزید :

عالمی منظر -