بیجنگ نے جنوبی بحیرہ چین پر امریکی اعتراضات مسترد کر دئیے

بیجنگ نے جنوبی بحیرہ چین پر امریکی اعتراضات مسترد کر دئیے

  

بیجنگ (این این آئی)چین نے امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے متنازع علاقے پر بتدریج کنٹرول بڑھانے کےلئے ایسے مبہم دعوے کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لیئی نے ایک بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اس تنازع سے متعلق متوازن اور شفاف رویہ اپنائے۔چین کا دعویٰ ہے اس بحیرہ میں 35 لاکھ مربع کلومیٹر کا تقریباً تمام ہی علاقہ اس کی ملکیت ہے۔ ویتنام، فلپائن، تائیوان، ملائیشیا اور برونائی بھی جنوبی بحیرہ چین کے حصوں پر ملکیت کے دعویدار ہیں۔مشرقی ایشیا کےلئے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈینیئل رسل نے گزشتہ بدھ کو کانگریس کی ایک کمیٹی کو نائن ڈیش لائن سے متعلق دعوے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 رسل کے مطابق زمین کی بنیاد پر سمندری حقوق کے دعوے بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہیں ہوتے۔ اس لیے چین کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیئے اور اپنے دعوے کی وضاحت یا ا±سے درست کرنا ہو چاہیے -

مزید :

عالمی منظر -