لا بولیویا میں بدترین سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد45ہوگئی

لا بولیویا میں بدترین سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد45ہوگئی

  

پاز (این این آئی)بولیویا میں آنے والے بدترین سیلاب نے 45 افراد کی جان لے لی،44 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہو گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلسل بارشوں نے سیلابی کیفیت پیدا کر دی۔نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ گئی ¾متاثرہ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے آمدورفت کے لئے کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔حکام کے مطابق 17 ہزار ہیکڑ کی زرعی اراضی سیلاب کا نشانہ بنی ہے جس سے کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑا اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔بولیویا میں بارشوں کا سلسلہ مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -