روسی راکٹ کیریرکے ذریعے ترکی کا مصنوعی سیارچہ مدار میں پہنچایا جائےگا

روسی راکٹ کیریرکے ذریعے ترکی کا مصنوعی سیارچہ مدار میں پہنچایا جائےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آستانہ (اے پی پی) روسی کیریر راکٹ کے ذریعے ترکی کا مصنوعی سیارچہ مدار میں پہنچایا جائے گا۔زرائع ابلاغ کے مطابق قزاخستان میں واقع خلائی اڈے بائیکونور سے روسی "پروتون ایم" کیریر راکٹ پندرہ فروری کو خلا میں چھوڑا جائے گا جس کے ذریعے ترکی کا مواصلاتی سیارچہ "ترک سیٹ 4 اے" مدار میں پہنچائے جائےگا۔ یہ سیارچہ جاپانی کمپنی مٹسو بیشی نے بنایاہے اس کے ذریعے چین کے مغربی علاقوں سے لے کر برطانیہ کے مشرقی علاقوں تک ٹی وی نشریات پیش کی جائیں گی۔
سیارچے کے استعمال کی مدت تیس سال ہو گئی۔

مزید :

عالمی منظر -