روس جوہری توانائی کیلئے جاپان کے ساتھ تعاون کریگا

روس جوہری توانائی کیلئے جاپان کے ساتھ تعاون کریگا

  

ٹوکیو (اے پی پی) روس جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے شعبہ میں جاپان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ جاپان میں روس کے سفیر یوگینی افاناسئیوف نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ جاپان کے ساتھ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون انتہائی اہم ہے۔ سفیر نے مزید کہاکہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کی حکومت جوہری توانائی کا استعمال بحال کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اس لیے اس شعبے میں روس جاپان تعاون کے امکانات روشن ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس اور جاپان کواس شعبے میں عالمی مقام حاصل ہے اس لیے یہ باعث تعجب نہیں کہ ویت نام اور ترکی نے روسی اور جاپانی جوہری ٹیکنالوجی اپنائی ہے۔ روسی سفیر امکان ظاہرکیا کہ روس اور جاپان بالخصوص چرنوبل کے جوہری حادثے کے اثرات کو دور کرنے میں مشترکہ اقدامات کر سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -