چین ¾مشہور فلم ڈائریکٹر کو ایک سے زیادہ بچے ہونے پر 12 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

چین ¾مشہور فلم ڈائریکٹر کو ایک سے زیادہ بچے ہونے پر 12 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)چین کے ایک مشہور فلم ڈائریکٹر کو ایک سے زیادہ بچے ہونے کی وجہ سے 12 لاکھ ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جانگ یی موہ پر یہ جرمانہ اس وقت عائد کیا گیا جب انھوں نے چین کی ایک بچہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کیا۔موہ کی عمر 63 سال ہے جبکہ ان کی بیوی چین تگ 32 سال کی ہیں۔دونوں نے گذشتہ سال دسمبر میں ظاہر کیا تھا کہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہےموہ کی مشہور فلموں میںہیروہاو¿س آف پرواز ڈےگرس اوردی پھلاورس آف وار‘ شامل ہیں۔
 2008 کے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریب بھی انہی کی رہنمائی میں منعقد ہوئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -