شام:حمص میں امدادی قافلے پر راکٹ فائر،ایک ڈرائیور زخمی

شام:حمص میں امدادی قافلے پر راکٹ فائر،ایک ڈرائیور زخمی

  

دمشق(اے پی پی) شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے حمص میں ایک امدادی قافلے پر راکٹ فائر کیے گئے ۔زرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی قیادت میں امدادی ادارے حمص میں پھنسے ہوئے ڈھائی ہزار افراد کو خوراک اور دوائیں پہنچا رہے ہیں جبکہ وہاں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل بھی جاری ہے۔ شامی عرب ہلالِ احمر نے کہا ہے کہ ایک مارٹر گولہ ان کے ایک قافلے کے قریب گرا۔ ان کے ٹرکوں پر فائرنگ بھی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اس کا ایک ڈرائیور زخمی ہو اہے۔ واضح رہے کہ دمشق حکومت اور باغیوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ جس کے نتیجے میں حمص میں امدادی کارروائیوں کے لیے سیز فائر کا نفاذ عمل میں آیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -