ایران نے بحری جنگی جہازامریکی سمندری سرحد کی جانب روانہ کردئیے

ایران نے بحری جنگی جہازامریکی سمندری سرحد کی جانب روانہ کردئیے

  

تہران(این این آئی)ایران نے اپنے بحری جنگی جہازامریکی سمندری سرحد کی جانب روانہ کردئیے۔ فارس نیوز کے مطابق ایران نے اپنی بحریہ کے جنگی جہاز خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی کے خلاف احتجاج کے طور پر امریکی سمندری سرحدوں کی روانہ کئے،تاہم آزاد ذرائع سے اس اقدام کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شمالی بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل افشین رضائی نے کہا کہ یہ جہاز بحر اوقیانوس میں داخل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقہ کے سمندر کے قریب ہے یہ جنگی جہاز بندر عباس کی بندرگاہ سے گزشہ ماہ روانہ ہوا تھا جس میں ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -