جنوبی فرانس میں ٹرین حادثے مےں 2 مسافر ہلاک ، 30 زخمی

جنوبی فرانس میں ٹرین حادثے مےں 2 مسافر ہلاک ، 30 زخمی

  

پےرس(آئی اےن پی )فرانس کے جنوب میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 2 مسافر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔۔فرانسیسی مےڈےا کے مطابق ٹرین فرانس کے جنوبی پہاڑی علاقے ایلپز میں پٹری سے اترگئی۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ ٹرین پٹری پر موجود پتھر سے ٹکرائی۔ جس کے باعث ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔ تمام زخمیوں اور دو لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حکام کا کہنا تھا حادثے کے فوری بعد ہیلی کاپٹرز اور امدادی کارکن روانہ کردئے گئے۔ جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام پھنسے ہوئے مسافروں کو نکال لیا۔

مزید :

عالمی منظر -