استنبول،انٹرنیٹ پر حکومتی کنٹرول کے خلاف احتجاج‘پولیس کی شیلنگ

استنبول،انٹرنیٹ پر حکومتی کنٹرول کے خلاف احتجاج‘پولیس کی شیلنگ

  

استنبول(اے پی پی) ترکی کے شہر استنبول میں سینکڑوں افراد نے حکومت کے انٹرنیٹ پر کنٹرول کے حوالے سے نئے اقدامات کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔زرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ان افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور تیز دھار پانی استعمال کیا۔جبکہ ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے اس قانون کو سینسر شپ کی کوشش قرار دیے جانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے بعد انٹرنیٹ ’زیادہ محفوظ اور آزاد‘ ہو جائے گا۔واضح رہے کہ نئے حکومتی اقدامات کے تحت کسی بھی ویب سائٹ کو چند گھنٹوں میں بند کیا جا سکے گا۔ انٹرنیٹ پروائیڈرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھیں اور بوقت ضرورت حکام کو مہیا کریں۔ ترک صدر پر بھی دباو¿ ہے کہ وہ اس نئے قانون کی توثیق نہ کریں۔

مزید :

عالمی منظر -