بی جے پی نے اروند کےجرول کو اعلانی وزےر اعلیٰ قرار دےدےا

بی جے پی نے اروند کےجرول کو اعلانی وزےر اعلیٰ قرار دےدےا

  

نئی دہلی (آئی اےن پی)بی جے پی نے دہلی کے وزےر اعلی اروند کےجروال کو اعلانی وزےراعلی قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لےے صر ف بڑے دعوے کررہے ہےں انھےں پورا نہےں کررہے۔نئی دہلی مےں بے جے پی کے صدر وجے گوئل نے صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اروند کیجریوال اعلانی وزیر اعلی ہےں وہ نئی اسکیموں کا اعلان کر کے اپنی حکومت کی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ کےجروال بڑے وعدے کر رہے ہیں اور انہیں پورا نہیں کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ دہلی حکومت بغیر عمل کئے صرف اعلان کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ گوئل نے کہا کہ ریاست بی جے پی بھی ایک استصواب رائے کرائے گی جس میں دہلی کے شہریوں سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ حکومت کی پالیسیوں اور حکومت سے مطمئن ہیں۔

 بی جے پی لیڈر نے لوک پال بل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ بل آئینی ہے یا نہیں۔ اگر غیر آئینی ہے، تو بی جے پی کے لئے اس کی حمایت کرنا مشکل ہوگا ۔

مزید :

عالمی منظر -