امریکی فوج نے غائب ہونے جانے والے آلات بنا نے شروع کر دیئے

امریکی فوج نے غائب ہونے جانے والے آلات بنا نے شروع کر دیئے

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے ذریعے ٹی وی شو مشن امپاسیبل کی طرح خفیہ پیغامات نشر ہونے کے بعد خود ہی تباہ ہو جائیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے سائنسی تحقیق کے ادارے ڈارپا نے کمپیوٹر بنانے والی کمپنی آئی بی ایم کو اپنے وینشنگ پروگرامیبل ریسورسز نامی پروجیکٹ کے سلسلے میں 35 لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ دیا ۔کمپنی ایسے برقی آلات بنانے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے خود کار طریقے سے تباہ کیا جا سکے یہ ٹیکنالوجی میدانِ جنگ میں استعمال کی جا سکے گی۔آئی بی ایم نے ابھی جو تجویز پیش کی اس میں برقی آلات میں موجود سیلیکون چپس کے گرد ایک شیشے کی تہہ لگائی جائے جس بعد میں ریڈیو فریکوینسی کی مدد سے تباہ کیا جا سکے گا اور آلہ ریت بن جائےگا۔امریکی حکومت کے اس ٹھیکے کے اعلان کے سلسلے میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس کام کو کرنے کے لیے کسی فیوز یا کیمیائی طور پر حساس دھات کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -