نیوحمص میں امدادی قافلے پر حملے سے ہمت نہیں ہاریں گے‘اقوام متحدہ

نیوحمص میں امدادی قافلے پر حملے سے ہمت نہیں ہاریں گے‘اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 یا رک (آن لائن)اقوامِ متحدہ کے فلاحی کاموں کی سربراہ ویلری آموس نے کہا ہے کہ شامی شہر حمص میں سامان لے جانے قافلے پر حملے سے اقوامِ متحدہ اور امدادی ادارے ہمت نہیں ہاریں گے۔ویلری آموس نے کہا کہ حمص میں امدادی سامامان لے جانے کے لیے گذشتہ تین روز سے جاری جنگ بندی کو ختم کیا گیا ہے خیال رہے کہ ہفتے کو حمص سے نکلتے وقت اقوامِ متحدہ کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی۔ویلری آموس نے اس حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’یہ واقعہ اس خطرات کی یاد دہانی کراتا ہے جو سویلین اور امدادی کارکنوں کو شام میں درپیش ہوتے ہیں‘۔انھوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ ہر ممکن کوشش کرے گی لیکن ہمیں’سکیورٹی کی گارنٹی چاہیے‘۔شامی حکام نے باغیوں کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ باغیوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار شامی صدر بشارالاسد کی حامی فوج ہے۔ویلری آموس نے اپنے ٹوئٹر صفحے پر کہا ’امدادی قافلے پر حملے سے مجھے شدید زیادہ مایوس ہوئی ہے‘۔
انھوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور میں ان کے حوصلے کی داد دیتی ہوں۔۔ ویلری آموس نے کہا ’اقوامِ متحدہ اور رفاہی کاموں میں ان کے شریکِ کار ادارے متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘۔ان کا کہنا تھا ’میں تمام افراد سے اپیل کرتی ہوں کہ امداد کے لیے کیے گئے وقفے کا احترام کرتے ہوئے عام شہریوں اور امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائیں‘۔

مزید :

عالمی منظر -