بگ تھری کا توڑ، ذکاءاشرف کی امریکہ اور چین کوکرکٹ کے میدانوں میں لانے کی تجویز

بگ تھری کا توڑ، ذکاءاشرف کی امریکہ اور چین کوکرکٹ کے میدانوں میں لانے کی ...

  

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے بگ تھری کے توڑ کیلئے امریکہ اور چین کو بھی کرکٹ کے میدانوں میں لانے کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ساتھ دے تو بگ تھری کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،کرکٹ پر اجارہ داری روکنے کیلئے آگے بڑھنا پڑے گا ، مجھے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے امید ہے کہ کرکٹ کو تباہی سے بچالیں گے ، اب کرکٹ صرف کرکٹ بورڈکی حد تک نہیں بلکہ خارجہ پالیسی کے تحت چل رہی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی مکمل پشت پناہی ان کی وزارت خارجہ کررہی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک انٹر ویو میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے تحفظ کے لیے ملکی اور بین الاقوامی محاذ پر خارجہ پالیسی کو تر تیب دینا ہوگا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انگلینڈ اور آسٹریلیااور بھارت کا توڑ ممکن ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے کا اچھا توڑ نکالنے میں مصروف ہیں ۔

،انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے بورڈ کے اجلاس سے پہلے ہی جنوبی افریقہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان کو آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سب بورڈز کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں ، سری لنکا ،جنوبی افریقہ کے درمیان جناح منڈیلہ ٹرافی کروانے کے لیے بات چیت جاری ہے سری لنکا کو بھی شامل کر کے سہ ملکی سالانہ ٹور نا منٹ کر وایا جائے جس سے نہ صرف مالی پوزیشن میں استحکام آئے گا بلکہ کرکٹ کو بھی فروغ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کو شش ہے کہ بگ تھر ی کے توڑ کے لیے بڑی سپر پاورز اامریکہ اور چین کوبھی کرکٹ کا حصہ بنایا جائے اور اسی مقصد کے تحت پچھلے سال بھی وسٹ انڈیز کے ساتھ امریکہ میں سیریز ترتیب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو انکی معاونت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ میری کو شش ہے پاکستان سپر لیگ کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -