قومی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے ویتنام پہنچ گئی

قومی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے ویتنام پہنچ گئی

  

اسلام آباد (اے پی پی) چار رکنی قومی ٹینس ٹیم ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے ویتنام پہنچ گئی، عثمان اعجاز ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث آج پیر کو ویتنام روانہ ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر عارف قریشی کے مطابق ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے تین کھلاڑی عقیل خان، یاسر خان اور محمد عابد ویتنام پہنچ چکے ہیں جبکہ محمد خالد بطور کوچ اور نان پلینگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ اسی طرح قومی کھلاڑی عثمان اعجاز ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث آج پیر کو ویتنام کے خلاف ٹائی میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی 14 سے 16 فروری تک ویتنام میں ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -