پاکستان اور سری لنکا کمزور لابنگ کی وجہ سے تنہا رہ گئے ،طاہر حسین مشہدی

پاکستان اور سری لنکا کمزور لابنگ کی وجہ سے تنہا رہ گئے ،طاہر حسین مشہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سابق رکن کرنل (ر)طاہر حسین مشہدی نے کہاہے کہ آئی سی سی میں بگ تھری کا منصوبہ جمہوری انداز میں منظور ہوا ہے لیکن پاکستان اور سری لنکا کی کمزور لابنگ کی وجہ سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز تنہا رہ گئے ہیں ۔اتوار کے روز اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو دنیا کے دیگر کرکٹ بورڈز سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل تیا ر کرنا چاہئے تھا۔
 تاہم اب پی سی بی کو اب مستقبل منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ دنیا ئے کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہے ۔پاکستانی ٹیم کو مسلسل فتوحات حاصل کرکے دنیا کو بتانا چاہئے کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا کیا مقام ہے ۔بنگلہ دیش میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کا انعقاد ہونے والا ہے ۔قومی ٹیم کو بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے دونوں ٹورنامنٹس جیتنے چاہئے ۔