سوچی اولمپکس‘ ناروے کی ٹیم چار میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر

سوچی اولمپکس‘ ناروے کی ٹیم چار میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر

  

 سوچی (آئی پی این )سوچی میں ہونیوالے سرمائی اولمپکس میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناروے کی ٹیم چار میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ کینیڈا کا تین تمغوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔روس کے شہر سوچی میں ہونے والے اولمپکس میں Men's biathlon کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ناروے کےOle Einar Bjoerndalen 10 کلو میٹر کا فاصلہ 24 منٹ 33 اعشاریہ 5 سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل کے حق دار قرار پائے۔ اس فتح کے ساتھ چالیس سالہ ایتھلیٹ Ole Einar اولمپکس کی تاریخ کے عمر رسیدہ چیمپئن بن گئے ہیں۔

 pairs free skating میں دینا بھر سے شریک جوڑیوں نے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔ روس کے Ksenia Stolbova اور Fedor Klimov کی جوڑی 135 اعشاریہ صفر نو اسکور سے فاتح رہی۔ کینڈین جوڑی 129 اعشاریہ سات چار کے اسکور سے دوسرے نمبر پر رہی۔ خواتین کےFigure skating مقابلوں میں میزبان ملک کیYulia Lipnitskaya 72 اعشاریہ نو صفر پوائنٹس سے کامیاب رہیں۔ خواتین کے FREESTYLE SKIING کے فائنل مقابلے ہوئے کینیڈا کی اسکیئر نےJustine Dufour-Lapointe 22 اعشاریہ چار چار اسکور سے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مردوں کے اسکینگ جمپنگ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں اولمپک دفاعی چیمپئنSIMON AMMANN نے جگہ بنا لی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -