پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی جاری کردیا

پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی جاری کردیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کو بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو مدعو کرنے پر این او سی جاری کردیا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ پاکستان نے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب نے بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور انہوں نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں اور کوچ ان کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -