نامور باکسر ولادیمیر کلچکو اپریل میں ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کریں گے

نامور باکسر ولادیمیر کلچکو اپریل میں ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کریں گے

  

برلن (اے پی پی) یوکرائن کے شہرہ آفاق باکسر ولادیمیر کلچکو رواں برس اپریل میں ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ ولادیمیر کلچکو 26 اپریل کو جرمنی میں آسٹریلوی باکسر ایلیکس لیپائی سے پنجہ آزما ہوں گے۔ ولادیمیر کلچکو کو ڈبلیو بی اے، آئی بی ایف، ڈبلیو بی او اور آئی بی او بیلٹس جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ولادیمیر کلچکو نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے ایلیکس کے خلاف مقابلہ ان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم وہ مقابلے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ رنگ میں اتریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -