بگ تھری کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانا خوش آئند ہے، جنوبی افرےقن کرکٹ بورڈ

بگ تھری کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانا خوش آئند ہے، جنوبی افرےقن کرکٹ بورڈ

  

بگ تھری کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانا خوش آئند ہے، جنوبی افرےقن کرکٹ بورڈ

جوہانسبرگ (اے اےن اےن) جنوبی افرےقہ کے کرکٹ بورڈ نے سنگاپور مےں ہونے والے انٹرنےشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس مےں بگ تھری کی تجاوےز کو عملی جامہ پہنانے کو خوش آمدےد کہاہے اور اس ورکنگ پیپر کو جنوری مےں پےش کئے جانے والے ورکنگ پیپر سے مختلف قرار دےا ہے۔ اےک غےر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چےت کرتے ہوئے جنوبی افرےقن کرکٹ بورڈ کے صدر کرس ننزانی نے کہاکہ زندگی مےں کچھ بھی اےک جےسا نہےں ہوتا۔ ہر ملک کو اپنے فائدے کےلئے سوچنا چاہیے اور ہم نے بھی اےسا ہی کےاہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنوری مےں پےش کی جانے والی تجاوےز پر ہمےں اعتراض تھا جس کے بعد آسٹرےلےا، بھارت اور انگلےنڈ کو ان تجاوےز مےں تبدےلی کرنا پڑی جس کے بعد نئی تجاوےز کو سنگاپور مےں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس مےں منظور کرلےا گےا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمےں اگلے 8 سالوں کےلئے کرکٹ کو مالی طور پر مضبوط بنانا ہوگا اور اس کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانا ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی سی سی مےں نئی انتظامی تبدےلےوں اور فےصلوں کی بدولت ہم نے اےسوسی اےٹ ممبرز کے لئے ےہ موقع فراہم کےاہے کہ وہ ٹےسٹ کرکٹ کھےلےں جو کہ اےک بہترےن طرز کی کرکٹ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب تمام ممبر بورڈ فےوچر ٹوئر پروگرام کے معاہدوں کے پابند ہونگے۔

 ہم اس حوالے سے ممبر بورڈز کے ساتھ ابتدائی طور پر بات چےت کے مراحل مےں ہےں تاکہ 2023 تک اپنی سےرےز کو محفوظ بناسکےں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -