بھارت کے خلاف بلائنڈ کرکٹ سیریز کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا ، عبدالرزاق

بھارت کے خلاف بلائنڈ کرکٹ سیریز کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا ، ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز کیلئے باصلاحیت اور مستند کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے، وہ توقع رکھتے ہیں کہ سیریز میں قومی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری اور کیمپ میں کھلاڑی محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز ہمیشہ کانٹے دار رہی ہے، اس بار بھی شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

 عبدالرزاق نے کہا کہ قومی بلائینڈ کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ سیریز میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -