کیو کوشن کراٹے فیسٹیول اور ڈیمانسٹریشن2014ءکا انعقاد

کیو کوشن کراٹے فیسٹیول اور ڈیمانسٹریشن2014ءکا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن آل جاپان کیو کوشن یونین پاکستان اور دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاﺅن کے زیر اہتمام ایڈنیٹ کے تعاون سے کیو کوشن کراٹے فیسٹیول اور ڈیمانسٹریشن کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول میں لاہور کے مختلف سکولز اور کراٹے کلبوں نے بھرپور شرکت کی۔ معروف کک باکسر اور کراٹے کوچ انور محی الدین نے نوجوان نسل خاص طور پر طلباءو طالبات کو ایک پُرمغز لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراٹے نہ صرف جسمانی طور پر آدمی کو مضبوط کرتا ہے، بلکہ اس کی قوت ارادی اور فوری اور صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں کو بھی نکھارتا ہے اور اس طرح تعلیمی میدان میں بھی کھلاڑی کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراٹے ایک سائنٹیفک اور تکنیکی کھیل ہے اور یہ عام تاثر کہ کراٹے میں مار دھاڑ ہوتی ہے۔ انتہائی غلط اور حقیقت کے یکسر خلاف ہے۔ ایک کراٹے کے کھلاڑی کو کسی پہلوان کی سی خوراک کی قطعاً ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی اُسی جیسی کسرت کرنی پڑتی ہے بلکہ کراٹے کا کھلاڑی عام خوراک استعمال کرتے ہوئے سادہ سی ورزشوں سے بھی بہتر ین نتائج حاصل کر سکتا ہے۔