چولستان جیپ ریلی 14 سے 16 فروری تک منعقد ہوگی،رانا مشہود

چولستان جیپ ریلی 14 سے 16 فروری تک منعقد ہوگی،رانا مشہود

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) صو بائی وزیر کھیل را نامشہود احمد خان کا کہنا ہے کھیلوں کی طرح سیاحت بھی انڈسٹری کا روپ دہار چکی ہے جو پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کی طرح چولستان جیپ ریلی بھی دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چولستان جیپ ریلی 14 سے 16 فروری تک منعقد ہوگی، ریلی میں حصہ لینے کے لیے 100 ڈرائیورز نے رجسٹریشن کرا دی ہے جس میں ایک خاتون ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل و سیاحت رانا مشہود احمد خان نے صوبائی ٹورازم کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ٹورازم حبیب الرحمان گیلانی بھی موجود تھے۔ رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ سپورٹس کی طرح سیاحت بھی انڈسٹری کا روپ دہار چکی ہے جو پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ چولستان میں منعقد ہونے والی جیپ ریلی کو دیکھنے کے لیے ایک لاکھ افراد وہاں موجود ہونگے۔ چولستان جیپ ریلی کے لیے 100 سے زائد ڈرائیورز نے رجسٹریشن کرائی ہے اور پہلا موقع پر ہے کہ کوئی خاتون ڈرائیور بھی ریس میں شریک ہو رہی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے سال ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی تعداد میں اضافہ ہو۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -