اداکارہ سوناکشی سنہا بیک گراﺅنڈ ڈانسرز کی مشکور

اداکارہ سوناکشی سنہا بیک گراﺅنڈ ڈانسرز کی مشکور

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بیک گراﺅنڈ ڈانسرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوناکشی جو سال 2010ءمیں فلم ”دبنگ“ سے لے کر اب تک کامیاب فلمی کیرئیر طے کر رہی ہیں، نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیک گراﺅنڈ ڈانسرز کا رقص کے دوران انہیں سپورٹ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیک گراﺅنڈ ڈانسرز ہمارے رقص کو بہترین بنانے میں اپنی جان لگا دیتے ہیں جس پر وہ ان کی انتہائی مشکور ہیں اور ان کا بے حد احترام کرتی ہیں۔ سوناکشی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”آر راجکمار“ ہے جس پر مداحوں کا اچھا رسپانس رہا۔

مزید :

کلچر -