پاﺅں میں موچ ماہ نور نے ڈرامہ میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی
لاہور(فلم رپورٹر)نئے آئٹم سانگ کی ریہرسل کے دوران پاﺅں میں موچ آنے کی وجہ سے معروف اداکارہ و پرفارمر ماہ نور نے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی۔گزشتہ روز ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے اس کے مطابق خطرے کی کوئی بات نہیں ہے ایک دو روز میںمکمل صحتیاب ہوجاﺅں گی جس کے بعد اگلے سپل میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آﺅں گی۔ماہ نور نے بتایا کہ میں اس وقت فلم ،ٹی اور سٹیج تینوں شعبوں میں کام کررہی ہوں۔نجی چینل کے مقبول عام پروگرام ”ہم سب امید سے ہیں “میں کام کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ۔اس پروگرام سے مجھے ناقابل یقین شہرت ملی ہے۔میرا نیا ڈانس آئٹم میرے پرستاروں کو بہت پسند آئے گا۔میں اس آئٹم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مسلسل ریہرسل کررہی ہوں۔