پریانکا چوپڑااوررنویر نے فلم ”غنڈے“ کی تشہیری مہم شروع کردی

پریانکا چوپڑااوررنویر نے فلم ”غنڈے“ کی تشہیری مہم شروع کردی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، اداکار رنویر سنگھ اور اداکار ارجن کپور نے اپنی نئی فلم ”غنڈے“ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا۔ ممبئی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے دیگر کاسٹ رنویر سنگھ اور ارجن کپور سمیت فلم ”غنڈے“ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ فلم کی کہانی دو مہاجرین کے گرد گھومتی ہے، یہ ایکشن اور کرائم تھرلر فلم ہے۔ فلم کا ٹریلر دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔ فلم کی ہدایات عباس علی متان نے دی ہے۔ فلم 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -