میوزیکل شو صومیہ خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا
لاہور(فلم رپورٹر)لیک سٹی میں گزشتہ روز ڈاکٹرز کی تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والے میوزیکل شو میں گلوکارہ صومیہ خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔اس شو میں صومیہ خان کے شہرہ آفاق گیت ”سرمہ“ پر محفل میں موجود مہمانوں نے بھنگڑا ڈالا۔گلوکارہ نے اپنے پرستاروں کی فرمائش پر دو گیت دوبارہ سنائے۔شو میں لیجنڈ کامیڈین امان اللہ اور سلیم البیلا کی مزاحیہ پرفارمنس پر لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے صومیہ خان نے بتایا کہ میں ان دنوں اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں اس آڈیو البم کی ریلیز کی تقاریب پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ دبئی میں بھی منعقد ہونگی۔اس البم میں شامل ہر گانا میرے پرستاروں کو بہت پسند آئے گا۔