سینئر پروڈیوسر چوہدری ریاض مسعودکے نئے پروگرام ”پی ٹی وی گیسٹ“کا آغاز

سینئر پروڈیوسر چوہدری ریاض مسعودکے نئے پروگرام ”پی ٹی وی گیسٹ“کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی لاہور مرکز کے سینئر پروڈیوسر چوہدری ریاض مسعودکے نئے پروگرام ”پی ٹی وی گیسٹ“کا آغاز ہوگیا گزشتہ روز اس سلسلے کا پہلا پروگرام پیش کیا گیا جس میں معروف شاعر و ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد نے بطور مہمان شرکت کی۔اس پروگرام کو بہت پسند کیا گیا ہے ناظرین نے ”پی ٹی وی گیسٹ“کو ایک زبردست کاوش قرار دیا ہے ۔اس پروگرام کی اینکر کومل سلیم ہیں جو اس قبل پی ٹی وی کے کئی پروگراموں کی میزبانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ریاض مسعود نے بتایا کہ ”پی ٹی وی گیسٹ“میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کیا کریں گی۔

مزید :

کلچر -