عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم ”ہائی وے“ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا

عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم ”ہائی وے“ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم ”ہائی وے“ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا۔ عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر مداحوں کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ”ہائی وے“ کی تشہیری مہم کا آغاز کر چکی ہیں، دن بھر وہ فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں اس کے باوجود انہیں تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوا۔ انہوں نے پرجوش طریقہ سے فلم کی تشہیر کی ان کی توانائی میں بھی کمی نہیں آئی جس پر وہ حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کو یہی کہیں گی کہ فلم جب ریلیز ہو تو اسے دیکھنے سینما گھروں میں ضرور آئیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔ وہ امید کرتی ہیں کہ فلم مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے اور کامیاب بزنس کرے۔ فلم میں عالیہ کے ہیرو اداکار رندیپ ہودا ہوں گے۔ فلم ہائی وے 21 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -