غیور اختر جیسے فنکار روز روز نہیں پیدا ہوتے،عباس باجوہ

غیور اختر جیسے فنکار روز روز نہیں پیدا ہوتے،عباس باجوہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار عباس باجوہ نے کہا ہے کہ غیور اختر جیسے فنکار روز روز نہیں پیدا ہوتے ۔میں نے مرحوم کے ساتھ کئی ڈراموں میں کام کیا ”روشنی کا سفر“میرا ان کے ساتھ ایک یادگار ڈرامہ تھا۔اس ڈرامہ میں بطور سینئر انہوں نے میری ایک ایک سین میں رہنمائی کی۔”روشنی کا سفر“میں سینئر اداکار رشید علی نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ جس کے لئے ہمیشہ ان کا شکرگذار رہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں عباس باجوہ نے کہا کہ میں غیور اختر کو اکیڈمی کا درجہ دیتا ہوں ۔آنے والے دور میں بھی فنکار ان کا کام کر دیکھ کر سیکھتے رہیں گے ۔میں ان دنوں ڈائریکٹر اے حفیظ کی فلم”بھول“کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اس فلم میں میرا رول منفی نوعیت کا ہے ۔اس کے علاوہ ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ بھی جلد شروع ہونے والی جس میں میرا رول روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہوگا۔

مزید :

کلچر -